وزیراعلیٰ پنجاب کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کی انکوائری کا حکم،

ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاں بحق وکلاء کے لواحقین سے اظہار تعزیت، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،شہبازشریف

منگل 20 فروری 2018 20:33

وزیراعلیٰ پنجاب کی  سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کی انکوائری کا حکم،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث 2 وکلاء کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق وکلاء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں