سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو دوران حراست گریڈ 19سے 20 میں ترقی دے دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 10:54

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو دوران حراست گریڈ 19سے 20 میں ترقی دے دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو دوران حراست گریڈ 19سے گریڈ20میں ترقی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد  چیمہ کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ19 سے گریڈ20میں ترقی پانے والے 33پولیس افسران کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں احد چیمہ کا نام بھی شامل ہے جو کرپشن کے الزام میں زیر حراست ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں سہیل سکھیرا،بابر بخت قریشی،سرفراز فلکی،بابرسرفراز الپا شامل لاہور:فصیح الدین،محمد احمد کمال،آغا محمود یوسف،احمدیار چوہان،محمد سلیم،محبوب اسلم شامل ہیں۔شاہد جاوید،ناصر محمود ستی،فیصل علی راجہ،محمد یوسف ملک،شوکت عباس شامل لاہور:اعجاز احمد،اظہر محمود بٹ،محمد وقاص نذیر،جاوید علی مہر،عاصم خان، منیر احمد ضیا راؤ، نعیم احمد شیخ،شہزاد اکبر، سجاد حسن خان منج،عبدالرب کا نام بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں