عمران خان کو شوکت خانم کے لئے پیسے دیتے ہوئے لوگوں نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ تم ایک پلے بوائے ہو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 11:17

عمران خان کو شوکت خانم کے لئے پیسے دیتے ہوئے لوگوں نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ تم ایک پلے بوائے ہو
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018) معروف صحافی اوریا مقبول جان نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کو شوکت خانم کے لئے پیسے دینے سے پہلے یہ نہیں پوچھا تھا کہ تم ایک پلے بوائے ہو۔بلکہ وہ عمران خان پر اعتبار کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اوریا مقبول جان نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست میں ایک موضوع امید وار نہیں ہیں۔

عمران خان کو بھٹو کی طرح ہونا چاہئیے تھا۔ایک بار ذوالفقار بھٹو کے پاس ان کی پارٹی کے سارے لوگ تیار ہو کر آئے اور کہا کہ ہم جیت کر آئے ہیں۔تو ذوالفقار بھٹو نے کہا کہ تم سب اللہ دتا ہو میں نے تم سب کو لیڈر بنایا ہے۔اوریا مقبول جان نے کہا کہ لیڈر کو ایسا ہی ہونا چاہئیے جب کہ عمران خان  علیم ڈار جیسے لوگ اپنی پارٹی میں لے آئے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو اپنی سیاست کا راستہ درست کرنا چاہئیے۔

عمران خان کے  سیاست میں آنے سے پہلے ان کے کردار پر بہت باتیں کی جاتی تھیں لیکن لوگوں نے عمران خان کو شوکت خانم کے لئے زیور دے دئیے اور یہاں تک کہ اپنا دل کھول کر دے دیا۔لوگوں نے عمران خان کو شوکت خانم کے لیے پیسے دیتے ہوئے یہ نہیں پوچھا تھا کہ تم ایک پلے بوائے ہو یا تمھارا سیتا وائٹ سے کوئی تعلق ہے۔اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان وہ واحد سیاست دان ہے جس پر لوگ پیسہ لگانے کے حساب سے اعتبار کرتے  ہیں۔اس لئے عمران خان کو سیاست کے میدان میں اپنا راستہ درست کرنا چاہئیے۔ویڈیو ملاحظہ کیجیئے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں