شریف خاندان میں بہت لیڈر موجود ہیں لیکن آج عمران خان مر جائے تو فواد چوہدری جیسے لوگوں کو کوئی جوتیاں بھی نہ مارے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 11:34

شریف خاندان میں بہت لیڈر موجود ہیں لیکن آج عمران خان مر جائے تو فواد چوہدری جیسے لوگوں کو کوئی جوتیاں بھی نہ مارے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو کہا کہ شریف خاندان میں بہت لیڈر موجد ہیں لیکن آج عمران خان مر جائے تو فواد چوہدری جیسے لوگوں کو کوئی جوتیاں بھی نہ مارے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سوال کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا نئا لیڈر کون ہو گا۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے پروگرام میں بیٹھے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے بعد پی ایم ایل این ایک لیڈر لیس پارٹی بن جائے گی۔جس کے بعد زعیم قادری نے کہا کہ شریف خاندان میں لیڈروں کی کمی نہیں ہے۔شریف خاندان میں پارٹی کو لیڈ کرنے کے لئے میاں شہباز شریف،مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف موجود ہیں اگر آج اگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان مر جائے تو فواد چوہدری کو کوئی جوتیاں بھی نہیں مارے گا۔زعیم قادری نے فواد ہو چوہدری کو کہا کہ پوری دنیا نواز شریف کے ساتھ ہے۔ان لوگوں کے بولنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔فواد چوہدری اور زعیم قادری میں ہونے والی گفتگو کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں