مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی بیٹیوں کے خلاف جھوٹی مہم شروع کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 13:19

مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی بیٹیوں کے خلاف جھوٹی مہم شروع کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018) معروف صحافی چوہدی غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراور ان کی بیٹیوں کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد مہم شروع کی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پاس بہت مصدقہ زرائع سے یہ خبر آئی ہے کہ مسلم لیگ ن والوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب کے خلاف سوشل میڈیا،الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر ایک مہم شروع کی ہے اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانا شروع کر دی ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیاں شادی شدہ ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کسی اور کی ماؤں بیٹیوں کی تصاویر لے کر انہیں میاں ثاقب نثار کی بیٹیاں بنا یا گیا اور پھر ان کے خلاف ایک بے بنیاد مہم شروع کر دی ہے کہ یہ کسی خاص پارٹی کی حمایتی ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ اور وزارت داخلہ کو میاں ثاقب نثار کے متعلق جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کو نقاب کرنا چاہئیے۔

اور چیف جسٹس اور باقی ججز کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کو ایسی سزا دینی چاہئیے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ماں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس لئے کسی کی ماں بیٹیوں کی تصاویر استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئیے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئیے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں