مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 فروری 2018 14:12

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2018ء) مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے آئین کی روشنی میں صدر کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کرے گی جبکہ صدر کا انتخاب سینٹ انتخابات کے بعد کرائے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قراردے دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں