توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری ،28 مارچ کو جواب طلب

جمعہ 23 فروری 2018 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی زاہد اختر زمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے اچھرہ کے قیصرعباس کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ شیخ جوس اینڈ کارنر کے نام سے کاروبار کرتا تھا، 2012ء میں میٹرو بس منصوبہ کی زد میں دکان کی اراضی آگئی، دکان کا معاوضہ نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے اختر زمان کو بھجوا دی، عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ایل ڈی انے درخواست پر فیصلہ نہیں، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت کے تحت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد ڈی جی ایل ڈی اے سے 28مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں