لیگی حکومت نے ملک سے سمیت شفافیت و میرٹ کے فروغ ،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے‘پرویز ملک

عالمی ادارہ کی حالیہ رپورٹ کرپشن کی روکتھام کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تائید ہے ‘ خواجہ عمران نذیر

جمعہ 23 فروری 2018 17:03

لیگی حکومت نے ملک سے سمیت شفافیت و میرٹ کے فروغ ،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی۔ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قابل ستائش اقدامات سمیت شفافیت و میرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت نے شفافیت کو ہر سطح پر فروغ دیا ہے، عالمی ادارہ کی حالیہ رپورٹ کرپشن کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تائید ہے۔ درجہ بندی میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنا کر اربوں روپے کی بچت کی گئی۔

(جاری ہے)

، چند سیاسی اندھوں کے سوا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے عوام عام انتخابات میں بھی دھرنوں، لاک ڈائون، کنٹینر سیاست کو مسترد کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ نواز شریف کا خوف ان کے مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں