وزیر داخلہ احسن قبال نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا

ترکی جیسا دوست ملک ہونے پر ہمیں فخر ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 15:28

وزیر داخلہ احسن قبال نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018)وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے ترکی کا پاکستان کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈال دیا۔اس مشکل وقت میں پاکستان کے ہمسایہ ملک چین اور سعودی عرب نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ترکی تمام معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ پاکستان کا نام جون سے واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گیا۔پاکستان کا نام واچ لسٹ میں نہ ڈالنے کے خلاف صرف ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔جس کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا شکریہ جو تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔اور یہ ثابت کر دیا کہ ہم ایک ہیں۔ترکی جیسا دوست ملک ہونے پر ہمیں فخر ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں