بیوروکریسی کی ہڑتال،تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ میں تالاتوڑ احتجاج کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 16:11

بیوروکریسی کی ہڑتال،تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ میں تالاتوڑ احتجاج کااعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : تحریک انصاف نے سیکرٹریٹ کے تالاتوڑ احتجاج کااعلان کردیا،پی ٹی آئی پنجاب نے بیوروکریسی کی ہڑتال کے پیش نظرسیکرٹریٹ کے تالے توڑنے کیلئے مارچ شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کے حق میں بیوروکریٹس میدان میں آگئے ہیں،افسران نے آج سیکرٹریٹ میں احتجاج کیا ہے۔

گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوڈی ایم جی گروپ نے نیب کی کاروائیوں پرتحفظات پرمبنی متفقہ قرار دادپیش کی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری غیرآئینی ہے،سرکاری ملازمین کی انا کومجروح نہ کیا جائے۔ملاقات کرنیوالے افسران میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری،آئی جی پنجاب پولیس،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگرشامل تھے۔ملاقات میں وزیرقانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹریز اور کمشنرزنے پنجاب سیکرٹریٹ سے متفقہ قرار داد وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کی ۔بیوروکریسی کے اس رویے پرتحریک انصاف میدان میں آگئی ہے۔پی ٹی آئی نے آج پنجاب اسمبلی میں بھی احتجاج کیا اور اب سیکرٹریٹ پنجاب کی جانب مارچ شروع کردیا ہے۔جہاں پرپی ٹی آئی پنجاب کے ارکان اسمبلی اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کی قیادت میں تالاتوڑ احتجاج کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں