مستفید ہونیوالے صفائیاں کیوں دے رہےہیں؟ مریم کا زرداری کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 18:04

مستفید ہونیوالے صفائیاں کیوں دے رہےہیں؟ مریم کا زرداری کے بیان پرردعمل
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ سب مستفید ہونے والے صفائیاں کیوں دے رہے ہیں؟ انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہاکہ سب مستفید ہونے والے صفائیاں کیوں دے رہے ہیں؟ واضح رہے سابق صدر آصف زرداری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہمیں سینیٹ سے باہرکردیا گیا ہے۔

میاں صاحب آپ سینیٹ سے باہرنہیں ہوئے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مریم نوازنے اپنے ایک اور ٹویٹ میں احتساب عدالت میں کیلبری فونٹ کی تصدیق پرردعمل میں کہا کہ آپ سچ کوانتہائی قلیل مدت کیلئے دبا سکتے ہو،لیکن جلدی یا دیر سے سچ کوسامنے آنا ہی ہوتا ہے۔انہوں کہا کہ کیلبری فونٹ کے خالق کو2005ء میں ایوارڈ ملا۔ گواہ کے مطابق آئی ماہرہی کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ گواہ کہتا ہے کہ میں نے بھی کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ انہوں نے احتساب عدالت کے باہر مختصر گفتگو میں کہا کہ میں اور حمزہ ایک ہی ہیں ہم میں کوئی فرق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں