فیس بک کا ٹائی ٹینک ڈوبنے لگا

فیس بک کو راتوں رات 30 کھرب روپے کا نقصان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 23:27

فیس بک کا ٹائی ٹینک ڈوبنے لگا
نیویارک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء):فیس بک کا ٹائی ٹینک ڈوبنے لگا فیس بک کو راتوں رات 30 کھرب روپے کا نقصان ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

فیسبک کے حصص میں 19مارچ کو 6 فیصد سے بھی زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ ایک سیاسی تحقیقی کمپنی کیمبرج اینالیٹکس کی جانب سے اس سوشل میڈیا سائٹ کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کا اسکینڈل ہے۔

فیس بک کے حصص کی قیمت اس اسکینڈل کے باعث 185.09 ڈالرز سے کم ہوکر 172 ڈالرز پر جاپہنچی، جس کے نتیجے میں اسے 33 کھرب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس میں ابھی مزید اضافے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ اس سکینڈل کےت بعد امریکہ اور برطانیہ نے بھی فیس بک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں