عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 11:36

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں
لاہور (اردو پوائنت تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) معروف اینکر پرسن عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا عامر لیاقت اب وہ انٹرویو چلائیں گے جو انہوں نے میرے ساتھ 2015 میں کیا تھا ؟ یا اسے اپنے طریقے سے پی ٹی آئی میں بلیک میل کریں گے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے ٹویٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے کیا جانے والے ٹویٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں ریحام خان نے پیغام لکھا کہ یہ وہ ٹویٹ ہے جو کہ انہوں نے میرے ساتھ انٹریو کے فوری بعد کیا تھا۔جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے لکھا تھا کہ ایک بات تو طے ہو گئی کہ غلاظت کا ایک بدبو دار گڑھا ہے جس کا نام پی ٹی آئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں