شہباز شریف کی روالپنڈی میں اعلی شخصیات سے خفیہ ملاقاتیں،معروف صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 12:01

شہباز شریف کی روالپنڈی میں اعلی شخصیات سے خفیہ ملاقاتیں،معروف صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی راولپنڈی میں کسی اعلی شخصیت سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا میں یہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی راولپنڈی میں کچھ اعلی شخصیات سے خفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن یہ افواہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے پھیلائی جا رہی ہیں اور ان افواہؤں کے پیچھے کوئی حقیقت نہیں ہے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ میرے ذرائع نے لکھ کر اس بات کی تردید کی ہے کہ شہباز شریف کی کسی اعلی شخصیت سے کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔لیکن ن لیگ یہ افواہیں پھیلا کر نیب کی طرف سے کی جانے والی گرفتاریوں کی شدت میں کمی لانے کے لئے کر رہی ہیں۔مزید جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں