چوہدری نثار نے نواز شریف کی عمران خان سے متعلق کہی گئی کون سی بات نہیں مانی؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 12:28

چوہدری نثار نے نواز شریف کی عمران خان سے متعلق کہی گئی کون سی بات نہیں مانی؟
لاہور (اردو پوائنت تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مجھے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے متعلق ایک تنقیدی پریس کانفرس کرنے کو کہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایک پروگرام کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے دوستی سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے سکول کے زمانے سے دوستی تھی۔

اور جب عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے تو میری ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں لیکن اب چار سال سے میری عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میری عمران خان سے دوستی کے حوالے سے ایک بار میاں نواز شریف کے خوب کان بھرے گئے تو میاں صاحب نے مجھے بلا لیا۔

(جاری ہے)

اور مجھے کہا گیا کہ میں عمران خان کی ذات پر تنقیدی پریس کانفرنس کروں ۔

میں نے میاں نواز شریف کو کہا کہ میرا عمران سے تعلق ہے میں تحریک انصاف اور عمران پر سیاسی طور پر تنقید کر سکتا ہوں لیکن میں اس پر ذاتی تنقید نہیں کر سکتا۔اور پھر میری بات نواز شریف نے مان لی تھی۔چوہدری نثار نے یہ بھی کہا میں نے نواز شریف کو کہا کہ میرے بزرگ کہتے ہیں اگر کسی سے تیس سال کی دوستی کا رشتہ ہو تو اس کو بگاڑنے میں بھی تیس سال لگاو۔چوہدری نثار نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں