لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں451ججوں کے تبادلے کر لیے

سٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،، 76ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 11سینئر سول ججز اور 343سول ججز شامل ہیں

منگل 20 مارچ 2018 12:44

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں451ججوں کے تبادلے کر لیے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں جن451ججوں کے تبادلے کئے ہیں ان میں 21 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،، 76ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن،، 11سینئر سول ججز اور 343سول ججز شامل ہیں،،زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں مظفر علی شاہ لاہور سے منڈی بہائوالدین، عزیز اللہ کلو ڈیرہ غازی خان سے حافظ آباد، سجاد حسین رحیم یار خان سے قصور، چودھری عبدالقیوم راولپنڈی سے ملتان، مشتاق احمد ملتان سے پاکپتن شریف، راجہ محمد ارشد لاہور سے رحیم یار خان، شیراز راولپنڈی سے میانوالی، شفیق الرحمٰن ڈیرہ غازی خان، محمد جاوید الحسن چشتی لاہور سے خانیوال، محمد اعظم سرویا سرگودھا سے جھنگ، فدا القمر لاہور سے ننکانہ صاحب، منیر احمد جھنگ سے لاہور ہائیکورٹ، چودھری عبدالرشید ماجد ملتان سے لاہور ہائیکورٹ، رانا آفتاب احمد خان ننکانہ صاحب سے لاہور ہائیکورٹ، محمد تنویر قصور سے لاہور ہائیکورٹ، عبدالقیوم خان پاکپتن سے لاہور ہائیکورٹ، وسیم الرحمٰن خان خاکوانی میانوالی سے لاہور ہائیکورٹ ، محمد نواز حافظ آباد سے لاہور ہائیکورٹ ، راجہ قمر الزمان خانیوال سے لاہور ہائیکورٹ، اشتر عباس منڈی بہائوالدین سے لاہور ہائیکورٹ اور محمد سعید اللہ کو رحیم یار خان سے تبدیل کر کے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججزمیں محمد اشفاق گجرات سے پپلاں، شفاقت اللہ خان پپلاں سے گجرات، خلیل احمد ننکانہ صاحب سے شجاع آباد، شمشاد علی رانا دیپالپور سے ملتان، محمد عاصم تونسہ شریف سے دیپالپور، انجم ممتاز اوکاڑہ سے لاہور، غزالہ یاسمین بہاولنگر سے سمندری،احمد اقبال سمندری سے بہاولنگر، مزمل موسیٰ رحیم یار خان سے اوکاڑہ، اظہار الحق جام پور سے کبیر والا، طارق محمود رانا کبیر والا سے جام پور**رانا زاہد اقبال سرگودھا سے شیخوپورہ، عارف محمود خان شیخوپورہ سے بھلوال، رفاقت علی قمر لیہ سے قصور، شہزاد رضا سرگودھا سے ننکانہ صاحب، شازیہ رضا سرگودھا سے ننکانہ، شازیہ ظفر راجہ خوشاب سے گجرخان، محمد عرفان گجر خان سے خوشاب، محمد ظفر اقبال قصور سے سرگودھا، اشفاق احمد شیخوپورہ سے لاہور، منیرحسین جھنگ سے تونسہ شریف، محمد اعجاز الرحمان لاہور سے شیخوپورہ، شبانہ رسالت لاہور سے خوشاب، حیدرامین لاہور سے رحیم یار خان، منصف خان ملتان سے لاہور، تمثال زیب نعیم لاہور سے سرگودھا، طارق محمود سرگودھا سے لاہور، محمد عمر پتوکی سے ظفر وال،محمد اسحاق حاشر ظفر وال سے پتوکی، محمد سجاد حسین خان راولپنڈی سے میانوالی، سعادت حسین میانوالی سے راولپنڈی، ہمایوں سعید گوجرانوالہ سے سرگودھا، ذوالفقار علی سرگودھا سے گوجرانوالہ، عبدالقیوم لیاقت پور سے ملتان، رانا عبدالحکیم خانپور سے جلالپور، عتیق الرحمٰن چیچہ وطنی سے سرگودھا، محمد یعقوب سرگودھا سے چیچہ وطنی، اعجاز علی فیصل آباد سیجھنگ، آفاق احمد جلالپور سے دنیا پور، محمد خالد احمد پور شرقیہ سے وہاڑی، احمدصلابت جاوید وہاڑی سے احمد پور شرقیہ، محمد فاخر حاصل پور سے پاکپتن، زاہد حسین شاہ پاکپتن سے حاصل پور، مبشر حسین میانوالی سے ساہیوال، طارق محمود ساہیوال سے میانوالی، سید سجاد ظفر خانپور سے لیہ، عمران شافی خان دنیا پور سے خانپور، طاہر خلیل بہاولپور سے پنڈی بھٹیاں، مبشر ندیم خان پنڈی بھٹیاں سے بہاولپور، محمد یاسر ندیم رزاق ساہیوال سے لاہور، علی رضا راولپنڈی سے لاہور، ظفراللہ خان لیہ سے بھکر، حافظ عبدالحمید صادق آباد سے بہاولپور، سید جہانگیر علی بہاولپور سے صادق آباد، راجہ امجد اقبال نور پور تھل سے کھاریاں، حسنین رضا کھاریاں سے نور پور تھل، محمد افضل فہیم لاہور سے سرگودھا، محمد علی وڑا ئچ بھلوال سے چکوال، شکیل احمد چونیاں سے قصور، فیض الحسن وزیرآباد سے لاہور، نادیہ اکرام ملک چکوال سے راولپنڈی، عامر شہباز میر راولپنڈی سے فیصل آباد، محمد مسعود حسین فیصل آباد سے دیپالپور، ماجد حسین میاں چنوں سے خانپور، اشفاق احمد رانا سمندری سے اٹک، کاشف قیوم اٹک سے ملتان، اعجاز احمد بوسال سمندری سے قصور، نعیم عباس قصور سے سمندری، جاوید اقبال شیخ چنیوٹ سے ننکانہ صاحب، حامد حسین ننکانہ صاحب سے چنیوٹ، طارق سلیم کہروڑ لعل عیسن، خالد رحمٰن گوجرانوالہ سے کہروڑ لعل عیسن، ریاض احمد پپلاں سے نوشہرہ ورکاں، عبدالرحمٰن محمد عارف نوشہرہ ورکاں سے پپلاں، محمد عبدالجبار بھلوال سے سرگودھا اور اعجاز احمد کو سرگودھا سے تبدیل کر کے بہاول پور تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

11سینئر سول ججزمیں جمیل احمد لاہور سے راجن پور، مظہر حسین حافظ آباد سے لاہور، عیشام بنت صادق لاہور سے حافظ آباد، محمد سجاد قاسم قصور سے گوجرانوالہ، شفاقت علی گوجرانوالہ سے قصور، محمد عمران ڈیرہ غازی خان سے ننکانہ صاحب، ندیم یوسف ننکانہ صاحب سے ڈیرہ غازی خان، محسن علی خان ننکانہ صاحب سے شیخوپورہ، عامر شریف ڈوگر شیخوپورہ سے ننکانہ صاحب، شہباز احمد مظفر گڑھ سے پاکپتن اور شکیل احمد کو پاکپتن سے تبدیل کر کے مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں