پاک فضائیہ کے شاہینوں کا اپنے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا شاندار انداز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 14:04

پاک فضائیہ کے شاہینوں کا اپنے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا شاندار انداز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء)پاک فضائیہ کے شاہینوں کا اپنے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا شاندار انداز سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سابق ائیر چیف مارشل سہیل امان کو زبردست طریقے سے خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے پاک فضائیہ کے سابق سر براہ سہیل امان  کو سلامی پیش کی۔سابق ائیر چیف مارشل نے خراج تحسین پیش کرنے پر پاک فضائیہ کے جوانوں کا شکر ادا کیا اور اور محفوظ لینڈنگ کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔جب کہ طیارے کے پائلٹ نے بھی اپنے سابق سالار کا شکریہ ادا کیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کا اپنے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ انداز آپ بھی ویڈیو میں  ملاحظہ کیجئے : 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں