پنجاب کی 39 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں نے ریکارڈ نیب لاہور کو فراہم کر دیا،

17 نے تاحال جمع نہیں کرایا ریکارڈ جمع نہ کرانے والی کمپنیوں میں پنجاب سلور لینڈ بائیوٹیکنالوجی کمپنی، پنجاب ورکنگ ویمن انڈومنٹ فنڈ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی سمیت دیگر کمپنیاں شامل، ترجمان نیب لاہور

پیر 16 اپریل 2018 12:26

پنجاب کی 39 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں نے ریکارڈ نیب لاہور کو فراہم کر دیا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے کیس میں نیب لاہور کو 39 کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ،17 کمپنیوں کا ریکارڈ تاحال جمع نہیں کرایا گیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈی جی نیب لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ رات 10 بجے تک ریکارڈ وصولی کے لیے انتظار کرتے رہے، لیکن پنجاب کی 56 کمپنیوں میں سے 17نے کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریکارڈ جمع نہ کرانے والی کمپنیوں میں پنجاب سلور لینڈ بائیوٹیکنالوجی کمپنی، پنجاب ورکنگ ویمن انڈومنٹ فنڈ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔نیب لاہور کے مطابق تمام 56کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے متعدد مرتبہ ہر فورم سے رابطہ کیا جاچکا ہے، لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود رات 10 بجے تک مکمل کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔نیب کے مطابق پی ایل ڈی سی، قائداعظم سولر پاور کمپنی اور لاہور نالج پارک سمیت دیگر 39 کمپنیوں نے ریکارڈ جمع کرا دیا ہے۔ ریکارڈ کی اسکروٹنی کے لیے نیب افسران سرگرم عمل ہیں، جس کی بعد میں تفصیل طلب کی جاسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں