جسٹس اعجازالحسن کے گھر پر فائرنگ: ہارون رشید کو خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ پر کیوں شک ہے؟ اہم دلائل دے دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 14:17

لاہور (اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔16 اپریل 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا دوران پروگرام جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس فائرنگ کے واقعے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ   پر شبہ فطری ہے۔1997 میں جب عدلیہ ہپر حملہ ہوا تو اس میں خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کا علم تو تفتیش کے بعد ہو گا لیکن خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کا ریکارڈ ان کو مشکوک بناتا ہے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ کوئی عام آدمی اس طرح کے واقعے میں ملوث نہیں ہو سکتا کیونکہ ایک عام آدمی اتنا جرات مند نہیں ہو سکتا کہ وہ ایک جج کے گھر پر رات کو بھی حملہ کرے اور اس کےبعد صبح کو یہ کام دہرائے۔خواجہ سعد رفیق کا اگر ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ یہ شخص کسی بھی چیز کا نشان نہیں چھوڑتا۔خواجہ سعد رفیق نے کاروبار کیا لیکن کوئی نشان نہیں چھوڑا۔کمپنی کے کسی بھی کاغذات پر سعد رفیق کے دستخط نہیں ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں