مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے، ماروی میمن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 19:26

مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ) :مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اندرونی اور بیرونی اختلافات کے باعث پارٹی انتشار کا شکار ہو چکی ہے،پارٹی کے بڑے بڑے رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ کر دوسری سیاسی جماعتوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

ایسے میں مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں خوشامد کا کلچر جڑ پکڑ چکا ہے جبکہ مخالف آوازوں کو دبا دیا جاتا ہے جس کے باعث پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے جبکہ دھرنے والے آج بھی کامیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں