لاہور پاکستان کا دل ہے تو پاکستان میرا دل ہے، میں اس دل میں بستا ہوں، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

پیر 16 اپریل 2018 19:57

لاہور پاکستان کا دل ہے تو پاکستان میرا دل ہے، میں اس دل میں بستا ہوں، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اگر لاہور پاکستان کا دل ہے تو پاکستان میرا دل ہے میں اس دل میں بستا ہوں گزشتہ روز دورہ لاہور کے دوران داتا دربار کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میرے بڑے بھائی ہیں اگر وہ مجھ سے ناراض ہیں تو انہیں میں منالوںگا انہوں نے کہا کہ تاحال ایسا وقت نہیں آیا کہ میں یہ کہہ سکوں کہ کوئی شخص مجھے پسند نہیں اپنے دورہ مزار داتادربار کے موقع پر چیئرمین سینٹ نے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چار در چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں