(ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے ان کو اب جیل جا نا ہوگا : سینیٹر چوہدری سرور

عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے : عبد العلیم خان موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے اور قوم ان کر پٹ حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے : اعجاز احمد چوہدری

پیر 16 اپریل 2018 20:53

(ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے ان کو اب جیل جا نا ہوگا : سینیٹر چوہدری سرور
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) تحر یک انصاف کے قائدین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے انکو اب جیل جا نا ہوگا ‘حکمران ووٹ کی عزت نہیں کر پشن کے نوٹ کے تحفظ کے جنگ لڑ رہے ہیں ‘حکمران سیاسی مخالفین کو گالی سے خاموش کروانے کی حرکتوں سے باز نہ آئے قوم انکو ووٹ کی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گے ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر تار یخ کا سب سے بڑ اجلسہ کر یں گے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ۔

سوموار کے روز 29اپر یل کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ سنٹر ل پنجاب تنظیمی کنونشن سے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور ‘سنٹر ل صدر عبد العلیم خان ‘سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ‘سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی ‘تحر یک انصاف کے مر کزی نائب صدر شعیب احمد صدیقی اور اراکین پنجاب سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اورقوم کے ساتھ ساتھ انکے اپنے اراکین اسمبلی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور کوئی بھی اب حکمرانوں کی کر پشن بچانے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر تحر یک انصاف تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر نے جا رہے ہیں اور ہم ثابت کر دیں گے تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت ہے اور اب چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے انکو اب کوئی جیلوں میں جانے سے نہیں بچا سکتا ۔ عبد العلیم خان نے کہا کہ عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے اور پاکستان تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔

29اپر یل کو عمران خان کی قیادت میں مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے میں تحر یک انصاف ثابت کر دیں گی کہ لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا گڑبن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے اور قوم ان کر پٹ حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اور سیاسی مخالفین اپنی موت مر جائیں گے سردار آصف احمد علی نے کہا کہ (ن) لیگ کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتی اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں