ماروی میمن ن لیگی قیادت سے ناراض کیوں؟

اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں اس لیے ماروی میمن کا احساس محرومی بڑھ گیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 11:17

ماروی میمن ن لیگی قیادت سے ناراض کیوں؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ناراض رہنما ماروی میمن کا احساس محرومی بڑھ گیا ہے کیونکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اپنی قیادت سے ناراض نظر آرہی ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر بھی کیا اور کہا کہ اس پارٹی میں صرف جی حضوری چلتی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ماروی میمن بہت بہت بڑی لوٹی ہیں۔اس سے پہلے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی مزے لوٹتی ر ہی ہیں۔اور جب 2013 کے الیکشن ہوئے تو شاپنگ کرنے پی ٹی آئی میں بھی گئیں۔اور ن لیگ میں بھی گئیں جہاں ان کو سیٹ بھی مل گئی۔اور یہ بینظیر انکم سپورٹ کی بھی انچارچ رہی ہیں۔اور سمجھ نہیں آتی کہ ان کو احساس محرومی کس چیز ہے۔عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ماروی میمن کے سپورٹر اسحاق ڈار بھی اس وقت ملک سے باہر ہیں جس نے ان کی احساس محرومی کو بڑھا دیا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں