مختلف سرکاری محکمے ،ادارے لیسکو کے 2ارب39روپے کا نادہندہ نکلے

واسا کے ذمے 79کروڑ 37لاکھ ،محکمہ آبپاشی 36کروڑ ، داتا گنج بخش ٹائون کے ذمے 12کروڑ روپے واجب الاد ہیں

منگل 17 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) مختلف سرکاری محکمے اور ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مختلف محکموں اور اداروں کے ذمے مجموعی طور پر 2ارب 39کروڑ روپے بلوں کی مد میں واجب الاد ہیں ۔

(جاری ہے)

واسا کے ذمے 79کروڑ 37لاکھ روپے ،محکمہ آبپاشی 36کروڑ روپے، داتا گنج بخش ٹائون 12کروڑ روپے ،راوی ٹائون 9کروڑ روپے ، پنجاب پولیس 9کروڑ روپے ،سمن آباد ٹائون 9کروڑ روپے ،شالا مار ٹائون 7کروڑ روپے ،پنجاب جیل 6کروڑ روپے ،اقبال ٹائون انتظامیہ 6کروڑ روپے ،گلبرگ ٹائون 5کروڑ روپے ،ضلعی انتظامیہ 4کروڑ 84لاکھ روپے ،محکمہ صحت 4کروڑ روپے ،پنجاب ہائی وے 4کروڑ روپے ،واہگہ ٹائون 3کروڑ 70لاکھ روپے ،نیشنل ہائی وے 4کروڑ روپے ،عزیز بھٹی ٹائون 3کروڑ روپے ،پی ایچ اے 2کروڑ 94لاکھ ،پاکستان پی ڈبلیو ڈی 2کروڑ 91لاکھ روپے ،ایل ڈی اے 2کروڑ 39لاکھ ، نشتر ٹائون 2کروڑ 11لاکھ روپے ،ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ذمہ 2کروڑ 33لاکھ روپے واجب الاد ہیں جبکہ اس کے ساتھ دیگر محکمے اور ادارے میں بھی شامل ہیں جن کے ذمے کروڑوں روپے واجب الاد ہیں اور متعدد نوٹسز جاری ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی جا رہی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں