پنجاب کو3 صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 17 اپریل 2018 19:43

پنجاب کو3 صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پنجاب کو3 صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کووسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں، وسائل پر قابض طبقہ سیاسی مقاصد کیلئے پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہے جس کی وجہ سے نئے صوبے نہیں بنائے جا رہے،نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کا محروم طبقہ پس رہا ہے ان کو سیاسی اور آئین کے تحت شہری حقوق بھی میسر نہیں،درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کی طرز پر3 نئے صوبے قائم ہونے چاہئیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب کی 3 صوبوں میں تقسیم سے متعلق عوامی سروے کرانے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں