بلاول کو بڑا عہدہ دے دینا بندر کے منہ میں استرا پکڑانے کے برابر ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 اپریل 2018 11:11

بلاول کو  بڑا عہدہ دے  دینا بندر کے منہ میں استرا پکڑانے کے برابر ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ عمران خان نے سیاسی معاملات کو عدالت میں لے جا کر غلط کیا۔لیکن بلاول بھٹو بچہ ہے۔

(جاری ہے)

اور بلاول کو بڑا عہدہ  دے دینا ایسے ہی جیسے بندر کے ہاتھ میں استرا پکڑا دینا۔بلاول بھٹو کو پتہ ہونا چاہیے کہ عدالت کا کام انصاف دینا ہے ۔ پارلیمنٹ کا کام انصاف دینا نہیں ہے۔دوسرے ممالک میں کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کی جرات نہیں ہوتی کہ وہ اسمبلی میں جائیں۔اور مغربی جمہوریت ہمارے سے اسی لیے  آگے ہے کیونکہ ان کی اخلاقیات ہم سے زیادہ ہیں ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں