اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںیونیورسٹی آف گجرات میں 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا

یونیورسٹی آف گجرات میں 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء)  یونیورسٹی آف گجرات کی 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات میں 3 طالبات پر تیزاب پھینکا گیا ہے جس میں سے 2 بہنیں ہیں۔ایک طالبہ جھلس گئی۔

(خبر جاری ہے)

ایک ہاتھ پر تیزاب گرا جب کہ تیسری طالبہ محفوظ رہی۔پولیس کے مطابق طالبات پر تیزاب گھریلو تنازع کی وجہ سے ان کے ماموں نے پھینکا تھا۔جب کہ تیزاب گردی کے اس واقعے میں دیگر دو ملزمان بھی شریک تھے۔پولیس نے طالبات پر تیزاب پھینکنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں