لاہور میٹرو بس منصوبے میں ہر کمپنی کو فی کلو میٹر کے حساب سے نوازے جانے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 11:33

لاہور میٹرو بس منصوبے میں ہر کمپنی کو فی کلو میٹر کے حساب سے نوازے جانے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میٹرو لاہور جس کے سب گُن گاتے تھے، آج حتمی طور پر میں اس بارے میں بتا رہا ہوں کہ نیب میں تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس لاہورمنصوبے میں مختلف کمپنیوں کو ہوئی ادائیگیوں کا تمام ریکارڈ آ گیا ہے اور ثابت ہو گیا ہےکہ فی کلو میٹر ایک ایک ارب روپے بڑھا کر ادائیگیاں کی گئیں، پنجاب میں صرف چار فرمز کو ٹھیکے دئے جاتے ہیں جن میں ایک عالم خان کی فرم ہے، ایک حبیب کنسٹرکشن سروسز، ایک وسیم افضل ہے ، ایک ظاہر خان ہے اور ریلائے ایبل کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ابھی بھی ان میں سے ایک کمپنی کے پاس 3 سو ارب روپے کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں