جسٹس عجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ،پانچ روزبعد ایسی خبرآگئی جس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 11:39

جسٹس عجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ،پانچ روزبعد ایسی خبرآگئی جس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کے معاملے کو 5 روز گزر جانے کے باوجود تفتیشی ٹیمیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیموں کو فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ۔

(جاری ہے)

فرانزک رپورٹ سے ہی پتہ چلے گا کہ فائرنگ کس رخ سے اور کتنی دور سے کی گئی۔ تفتیشی ٹیم نے گولیوں کے خود ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ سی سی ٹی وی سے بھی نشاندہی نہیں ہو سکی ۔فرانزک رپورٹ میں فائرنگ کے فاصلے کے تعین کے بعد اہم پیش رفت متوقع ہے۔یاد رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں موجود رہائش گاہ پر 5 روز قبل فائرنگ ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں