محمودالرشید صوبے میں نگران سیٹ اپ کیلئے آئندہ دو روز تک اپوزیشن سے مشاورت شروع کرینگے

جمعہ 20 اپریل 2018 18:57

محمودالرشید صوبے میں نگران سیٹ اپ کیلئے آئندہ دو روز تک اپوزیشن سے مشاورت شروع کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے صوبے میں نگران سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ میاں محمودالرشید آئندہ دو روز میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق)اورجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات کریں گے اور ایک ہفتے میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت میں نام سامنے لے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں