علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی80ویں برسی کے موقع پر تقریب کل ہو گی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی80ویں برسی کے موقع پر تقریب کل ہو گی
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) شاعر مشرق،حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی80ویں برسی کے موقع پر کل بروز ہفتہ کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو گی، تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے کارکن ، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے، تقریب سے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن و نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال،سینیٹر پروفیسر ساجد میر، ولید اقبال ایڈووکیٹ،خانوادہٴ حضرت سلطان باہوؒ ،صاحبزادہ سلطان احمد علی،سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت میاں میرؒ پیر سید ہارون علی گیلانی ، معروف ماہر اقبالیات سید اکرم اکرام شاہ اور دانشور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں