چین نے غیر ملکی سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنا

چین نے بغیر ویزے کے سیاحوں کو ایک ماہ تک قیام کی اجازت دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 23:24

چین نے غیر ملکی سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنا
بیجنگ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 اپریل 2018ء ) :چین نے غیر ملکی سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنا۔ چین نے بغیر ویزے کے سیاحوں کو اپنے جنوبی صوبے حنان میں ایک ماہ تک قیام کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق چین کا جنوبی صوبہ حنان مچھلی کے شکار اور اپنے خوبصورت قدرتی مناظر کے لیے سیاحوں کی جنت کو طور پر جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چین نے حنان میں آنے والے سیاحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بغیر ویزے کے ایک ماہ کے لیے مذکورہ صوبے میں قیام کی اجازت دے دی۔پہلے اس پیشکش کو 21 ممالک کے سیاحوں کیلئے پندرہ دن تک محدود رکھا گیا تھا لیکن اب اس کی مدت کو ایک ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے اور اہل ممالک کی تعداد بھی 59 کر دی گئی ہے۔ جن ممالک کے سیاحوں کو یہ پیشکش کی گئی ان میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں