عمران خان کل لاہور پہنچیں گے ،

سکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھ دیا گیا داتا دربار پر حاضری کے بعد بھاٹی چوک ،شاہ عالمی ،موچی گیٹ اور دہلی گیٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرینگے

پیر 23 اپریل 2018 16:26

عمران خان کل لاہور پہنچیں گے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ( منگل ) لاہور پہنچیں گے جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اندرون لاہور میں کیمپوں کا دورہ کریں گے ۔لاہور آمد پر عمران خان شامل 5بجے داتا دربار حاضری دیکر اپنے دوروں کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔جس کے بعد وہ بھاٹی چوک ،شاہ عالمی ،موچی گیٹ ،دہلی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ سمیت دیگر مقامات پر ممبر شپ کیمپوں کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے سکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو درخواست بھی دیدی گئی ہے۔شعیب صدیقی نے ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کی کاپی ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی سیکورٹی کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج بروز منگل شام داتا دربار حاضری دیں گے اور وہاں سے پی ٹی آئی کی ممبر شپ مہم کے سلسلے میں اندرون شہر کا دورہ کریں گے۔ پی ٹی آئی سربراہ بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ، دہلی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ ممبر شپ مہم کے سلسلے میں کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ان کے دورے کی مناسبت سے سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں