میشا شفیع 2 ہفتوں میں میڈیا پر آ کر معافی مانگیں ورنہ ۔۔؟ علی ظفر نے بڑا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 18:13

میشا شفیع 2 ہفتوں میں میڈیا پر آ کر معافی مانگیں ورنہ ۔۔؟ علی ظفر نے بڑا اعلان کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس جاری کر دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔اور ہراساں کرنے کا جھوٹا دعوی کیا ہے۔میشا شفیع 2 ہفتوں میں میڈیا پر آ کر معافی مانگیں ورنہ 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تو علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کیا تھا ۔اور اب گلوکار علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع نے مجھ پر جھوٹے الزمات عائد کیے اس لیے ان کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں