آئی جی پنجاب نے 10 پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے، نوٹیفکیشن بھی جاری

پیر 23 اپریل 2018 18:35

آئی جی پنجاب نے 10 پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے، نوٹیفکیشن بھی جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز 10 پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے ،جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی محمد اطہر وحید اے کو آئی جی ٹریننگ ،ایس ایس پی محمد کاشف مشتاق کانجو کو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب،ایس ایس پی شارق کمال صدیقی کو اے آئی جی کمپلینٹس سیل ،ڈاکٹر انوش مسعود کو ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور،محمد ناصر سیال کوایس پی سی آئی اے فیصل آباد،محمد اشفاق کو ایس پی لیگل پولیس کالج سہالہ ،سکندر مرزا کو ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن ،امتیاز احمد بھلی کو ڈی ایس پی انسداددہشتگردی انوسٹی گیشن اسکواڈ لاہور اور سید علی رضا کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان تعینات کردیاگیا جبکہ ڈی ایس پی محمد ضیا ء اللہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں