عمران خان سے ملاقات کرنے کے خواہش مندوں کیلئے فیس مقرر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 19:18

عمران خان سے ملاقات کرنے کے خواہش مندوں کیلئے فیس مقرر
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء) :عمران خان سے ملنا ہے تو 5 ہزار پاونڈ دیں، تحریک انصاف میں لندن میں عمران خان سے ملاقات کی قیمت مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان دنوں لندن میں مقیم ہے جہاں وہ سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی لندن نے عمران خان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔صدر پی ٹی آئی لندن نے عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے قیمت مقرر کر دی۔عمران خان سے ملنے کے لیے 5 ہزار پاونڈ کی قیمت مقرر کر دی گئی،یہ رقم پاکستانی روپوں میں 8 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔اس اقدام پر وہاں موجود کارکنان نے شدید احتجاج بھی کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں