سندھ کے عوام میں یہ صدا گونج رہی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ان کے مسائل کاحل نکال سکتی ہے ‘شہبازشریف

گزشتہ روز لیاری او ربلدیہ ٹائون کے جلسو ں میں لوگوں کا بے پناہ جوش دیکھا ہے،کراچی کے لوگوں میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد نظر آتا ہے کراچی میں امن کی بحالی ،بھتہ خوری اور قتل وغارت کا خاتمہ نوازشریف کی بصیرت کا ثبوت ہے، پاک افواج اور رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے شہبازشریف کی ایک ہفتے میں سندھ میں ڈبل انٹری سے مخالف جماعتیں پریشان ہو گئی ہیں‘شاہ محمد شاہ قائمقام صدر مسلم لیگ (ن) سندھ

پیر 23 اپریل 2018 19:57

سندھ کے عوام میں یہ صدا گونج رہی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ان کے مسائل کاحل نکال سکتی ہے ‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنرہائوس کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے قائمقام صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی -پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدشہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام میں یہ صدا گونج رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ان کے مسائل کاحل نکال سکتی ہے -گزشتہ روز لیاری او ربلدیہ ٹائون کے جلسو ں میں لوگوں کا بے پناہ جوش دیکھا ہے،ایسا جوش اگر پنجاب میں ہوتو وہ اچھنبے کی بات نہیں لیکن سندھ میں اچھنبے کی بات ضرور ہے -انہوںنے کہاکہ شہر کراچی کے لوگوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد نظر آتا ہے -سیاست کے میدان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہر اول دستہ ہیں اورکارکنوں میں اتحاد اور اتفاق وقت کی ا ہم ضرورت ہے -کارکن عوام سے رابطہ رکھیں اور ان کی دیوانہ وار خدمت کریں -انہوںنے کہاکہ بہت جلد اندرون سندھ کا دورہ کروں گا اورضلع کی سطح پر عہدیداروں سے ملاقاتیں کروں گا -انہوںنے کہاکہ کراچی میں امن کی بحالی ،بھتہ خوری اور قتل وغارت کا خاتمہ نوازشریف کی بصیرت کا ثبوت ہے اور کراچی میں امن کو بحال کرنے میں پاک افواج اور رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے -انہوںنے کہاکہ کراچی میں پانی کاکے ۔

(جاری ہے)

4منصوبہ ،توانائی ، سڑکوںاور موٹروے نوازشریف کے منصوبے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے -شاہ محمد شاہ قائمقام صدر مسلم لیگ (ن) سندھ نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک ہفتے میں جس طرح سندھ میں ڈبل انٹری ڈالی ہے مخالف جماعتیں پریشان ہو گئی ہیں- قائمقام صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ شاہ محمد شاہ، قائمقام جنرل سیکرٹری سینیٹر سلیم ضیاء ،سینیٹر اسد جونیجو ، شفقت شیرازی،زین انصاری ، علی اکبر گجراور سندھ بھرسے پارٹی کے ضلعی عہدیداران ملاقات میں موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں