پنجاب حکومت اوچھی حرکتوں سے باز رہے پی ٹی آئی کا جلسہ ہر حال میں مینار پاکستا ن پر ہی ہو گا‘اعجاز چوہدری

اپریل جلسے کے انتظامات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو پھرپنجاب حکومت اور انتظامہ ذمہ دار ہو گی ‘مرکز رہنما پی ٹی آئی

پیر 23 اپریل 2018 21:21

پنجاب حکومت اوچھی حرکتوں سے باز رہے پی ٹی آئی کا جلسہ ہر حال میں مینار پاکستا ن پر ہی ہو گا‘اعجاز چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت اوچھی حرکتوں سے باز رہے پی ٹی آئی کا حتمی اعلان ہے کہ جلسہ ہر حال میں مینار پاکستا ن پر ہی ہو گا ،29اپریل جلسے کے انتظامات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو پھرپنجاب حکومت اور انتظامہ ذمہ دار ہو گی ،پارٹی کارکنا ن اور لاہور کی عوام پرجوش ہیں انشاء اللہ جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

وہ گزشتہ روز این اے 133میں خواتین اور مینارٹی کے رہنمائوںاور کارکنان سے جلسے کی تیاریوں کے حوالے منعقدہ اجلاس کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ جلسے میںحلقے کی خواتین اور مینارٹی کے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ، موجودہ حکومت غریبوں کی دشمن بن چکی ہے اور اس حکومت کی تمام پالیساں عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ، نواز شریف اور زردراری مافیا کی منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے، لو ٹ مار کی کمائی بچانے کیلئے معاہدہ کرکے جدہ بھاگ جانے والے کس منہ سے ڈٹ جانے کی باتیں کررہے ہیں ، اعلیٰ عدالتیں کرپشن کا ناسور ختم کرنے کیلئے اپنے فیصلوں سے تاریخ رقم کررہی ہیں ، چور اور لٹیرے اس کو انتقام کا نام دیکر خود کو دودھ کا دھلا ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہپنجاب حکومت کمیشن مافیا کا روپ دھار چکی ہے ، ہر منصوبے میں کمیشن پنجا ب حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے ،گلیوں، سڑکوں کی تعمیر اور واٹر فلٹرز سے لیکر اورنج ٹرین جیسے میگا پراجیکٹس تک ہر شعبے میں لوٹ مار کی کمائی میں حصہ وصول کرنے والے جلد بے نقاب ہوںگے ، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام بد حالی کا شکار ہو رہے ہیں ، شریف اور اس قماش کے دوسرے لوگوں نے قومی وسائل کو لوٹا ہے ، تحریک انصاف اس مافیا کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور انکے تمام عزائم کو خاک میں ملا دے گی ۔اس موقع پر منزہ حسن ایم این اے ، ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، شنیلاور ت ، ثوبیہ کمال خان اور سمیرا عابد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں