اداکارہ میرا نے شوبز میں واپسی کے لیے سرجری کروا لی،مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 23:07

اداکارہ میرا نے شوبز میں واپسی کے لیے سرجری کروا لی،مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء ) :اداکارہ ریما نے شوبز میں واپسی کے لیے چہرے ،ناک اور ہونٹوں کی سرجری کروا لی،مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ ریما آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔انکی شخصیت کے سحر نے آج بھی کروڑوں مداحوں کو آج بھی محسور کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خوبرو اداکارہ نے شوبز میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ریما نے شوبز میں واپسی کے لیے امریکا میں چہرے ، ناک اورہونٹوں کی سرجری کروائی ہے ، جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو انہیں پہچاننے میں دقت کا سامنا ہے۔کچھ مداحوں نے اس اقدام کو سراہا ہے جبکہ بہت سے مداحوں کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ریما نے اپنی عمر چھپانے کے لیے غیر ضروری سرجری کروائی ہے جو حوصلہ افزا بات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں