سیکیورٹی خدشات عمران خان دورہ لاہورادھورا چھوڑ کر اسلام آبادروانہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 18:49

سیکیورٹی خدشات عمران خان دورہ لاہورادھورا چھوڑ کر اسلام آبادروانہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اپریل 2018ء ) :سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان دورہ لاہورادھورا چھوڑ کر اسلام آبادروانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان دورہ لاہورادھورا چھوڑ کر اسلام آبادروانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق عمران خان کو 29 اپریل کے جلسے کے سلسلے میں اندرون شہر کا دورہ کرنا تھا لیکن شدید سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان دورہ مکمل کئیے بغیر ہی ائیرپورٹ جا پہنچے جہاں وہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

یا درہے کہ 29 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے عمران خان کو سیکیورٹی خدشات سے بھی آگاہ کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں