پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 20:17

پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اپریل 2018ء ) :پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد،عامر خان کی بیٹی ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان ایک اور ننھی کلی کے باپ بن گئے۔

(جاری ہے)

عامر خان کی بیٹی ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔عامر خان نے بیٹی کے ساتھ تصویر دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نو مولود بیٹی عالیانہ خان کے ساتھ،دنیا میں خوش آمدید۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری بیٹی کا وزن 8 پاونڈ ہے اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عامر خان ایک بیٹی کے باپ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں