سیف سٹیز اتھارٹی پاکستان میں اپنا 4G-LTE ایڈوانس سسٹم رکھنے والا واحد ادار ہ ہی:چیف آپریٹنگ آفیسر

اتھارٹی میں نافذ العمل سکیورٹی پروٹوکولز اورجدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہی:وفدکے تاثرات

منگل 24 اپریل 2018 20:59

سیف سٹیز اتھارٹی پاکستان میں اپنا 4G-LTE ایڈوانس سسٹم رکھنے والا واحد ادار ہ ہی:چیف آپریٹنگ آفیسر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پاکستان میں اپنا 4Gایل ٹی ای ایڈوانس سسٹم رکھنے والا واحد سکیورٹی ادارہ ہے۔ ڈیٹا سکیورٹی اور قواعد و ضوابط کی پابندی ہمارا بنیادی اصول ہے جسے ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی نے لاہور میں 1900کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ٹیلی نار پاکستان کے 18رکنی وفد کو اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

وفد میں نائب صدر ، سینئر ڈائریکٹرز اور افسران شامل تھے۔ سیف سٹیز اتھارٹی میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے آپریشن کمانڈرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ انہیںکیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزیشن سسٹم بارے بتایا گیا۔

دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ دورہ کرنے والے سینئر ٹیلی کام پروفیشنلز نے سیف سٹی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اوررائج سکیورٹی پروٹوکولزکی تعریف کی اور کہا کہ اتھارٹی میںنوجوانوں کو مہارت سے کام کرتے ہوئے دیکھنا باعث فخر ہے۔ اتھارٹی میں کام کا انداز دیکھ کر ایک ترقی یافتہ اور مضبوط پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاء کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈبھی پیش کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں