واٹس ایپ نے صارفین کا پسندیدہ ترین فیچر متعارف کروا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 23:46

واٹس ایپ نے صارفین کا پسندیدہ ترین فیچر متعارف کروا دیا
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اپریل 2018ء ) :واٹس ایپ نے صارفین کا پسندیدہ ترین فیچر متعارف کروا دیا۔صارفین اب کسی بھی ایڈمن کو گروپ سے ہٹا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیچر پہلی بار بیٹا ورژن میں دو ماہ قبل سامنے آیا تھا تاہم اب اسے مخصوص ممالک کے عام صارفین کے لیے فراہم کردیا گیا۔فیچر کے مطابق واٹس ایپ حکام کی جانب سے ہر صارف کو اختیار دیا گیا ہے کہ ایڈمن سمیت کسی بھی دوسرے صارف کے اسٹیٹس کو ختم کریں ۔مزید یہ کہ ایڈمن گروپ میں رہتے ہوئے کوئی بھی صارف اپنے ایڈمن سٹیٹس کو ختم کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر iOS ، اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں