عامر لیاقت پر ہجوم کا حملہ،عامر لیاقت کو باحفاظت نکال کر روانہ کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 00:18

عامر لیاقت پر ہجوم کا حملہ،عامر لیاقت کو باحفاظت نکال کر روانہ کر دیا گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25اپریل 2018ء ) :کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عامر لیاقت پر ہجوم نےحملہ کر دیا،عامر لیاقت کو باحفاظت نکال کر جائے وقوعہ سے روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عامر لیاقت پر ہجوم نےحملہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو نعرے بازی کی وجہ سے عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر عامر لیاقت کو باحفاظت جائے وقوعہ سے نکا ل لیا۔عامر لیاقت کو موٹر سائیکل پر روانہ کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں