شہباز شریف سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے خلاف کیا کرنے والے ہیں؟ اہم خبر سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 12:27

شہباز شریف سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے خلاف کیا کرنے والے ہیں؟ اہم خبر سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سندھ میں تیسرا سیاسی اتحاد بنانے کے لیے سر گرم ہو چکے ہیں۔اس سلسلے میں شہباز شریف نے مختلف سیاسی گروپوں سے رابطے بھی تیز کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی کے بعد مجلس عمل اور فنگشنل لیگ کو بھی سندھ کی سطح پر اتحاد کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جب کہ پیپلز پارٹی سے ناراض جتوئی، مہر، جمالی اور سومرو خاندانوں سے بھی مشاورت شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں نے سندھ کی جانب سے پیپلز پارٹی اور سندھ مخالف اتحاد کی تشکیل پر نیم رضامندی کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے کراچی کے دو دوروں کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف خاندانوں سے ٹیلی فونک رابطے بی تیز کر دئیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں