بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 12:56

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) بھارتی پولیس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔وزیر اعظم مودی پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد محمد رفیق کو تامل ناڈو سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے 1998 ء میں سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کے دورے موقع پر دھماکہ کرنے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔محمد رفیق کو ایک ٹیلی فونک گفتگو کی بنیاد ہر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ یہ گفتگو گاڑیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تھیں جس میں اچانک ملزم نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہم نے مودی کو ختم کر دیا ہے۔جس طرح ہم نے دھماکے سے ایل کے ایڈوانی کو ان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں