عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

جمعہ 4 مئی 2018 16:15

عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم محمد انور نے سیاسی حلقہ بندیوں کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں سے اعتراضات لینا اور اور ان کا موقف سننا ضروری ہے جبکہ رواں سال عام انتخابات میں ہونے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گی ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر ہیں۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیاسی بنیادوں پر کی گی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے کر قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں