سابق وزیراعظم نواز شریف کا متنازع انٹرویو کروانے والے کا نام سامنے آ گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق انٹرویو ان کے قریبی ساتھی"آصف کرمانی" نے کروایا،قومی اخبار کی ایک رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 12:33

سابق وزیراعظم نواز شریف کا متنازع انٹرویو کروانے والے کا نام سامنے آ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا متنازعہ انٹرویو کروانے والے کا نام سامنے آ گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق انٹرویو ان کے قریبی ساتھی"آصف کرمانیٗ نے کروایا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا ممبئ حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو اس وقت خبروں کیی زینت بنا ہوا ہے،نواز شریف کے اس انٹرویو کی مخالفت ان کے اپنے پارٹی رہنمآں نے بھی کی تا ہم یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ آخر نواز شریف کا انٹر ویو صحافی سرل المیڈا کے ساتھ کس نے کروایا۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا متنازعہ انٹرویو کروانے والے کا نام سامنے آ گیا ہے۔اور نواز شریف کا یہ انٹرویو طے کروانے والے ان کے اپنے قریبی ساتھی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق انٹرویو ان کے قریبی ساتھی"آصف کرمانی" نے کروایا ہے۔دوسری طرف نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جس نے بھی نواز شریف کا یہ انٹرویو طے کروایا ہے۔

وہ نواز شریف کا سب سے بڑا دشمن ہے. مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کےدوران پارٹی قائد میاں نواز شریف کے حالیہ متنازع انٹرویو پر بعض اراکین کی جانب سے بات کی گئی تھی۔ اس موقع پر ایک رکن نے شہباز شریف سے پوچھا کہ نواز شریف کا انٹرویو کس نے کروایا جس پر پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا کہ جس نے بھی یہ انٹرویو کرایا وہ سب سے بڑا دشمن ہے۔

پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ جس نے بھی نواز شریف کا حالیہ انٹرویو کروایا وہ سب سے بڑا دشمن ہےذرائع کے مطابق اس اجلاس کے دوران چار سے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ تمام ارکان نے نواز شریف کے بیان کی مکمل تائید و حمایت کی جب کہ نواز شریف کے بیان کی تائید نہ کرنے والے اراکین نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو نامناسب قرار دے دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں