نواز شریف (آج )چشتیاں سے عوامی رابطہ مہم کے دوسر ے مرحلے کا آغاز کرینگے

اتوار 20 مئی 2018 14:20

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے دوسرے مرحلے میں آج ( پیر) کے روز چشتیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پارٹی کے مقامی رہنمائوں اور منتظمین کو اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والوں کیلئے افطار ی کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 23مئی کو اٹک، 25مئی کو بھیرہ،28مئی کو نواب شاہ،یکم جون کو فیصل آباد( ڈجکوٹ)،5جون کو منڈی بہائو الدین اور8جون کو حافظ آباد میں خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں