انتخابات سے قبل بڑی سیاسی تبدیلی

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 16:33

انتخابات سے قبل بڑی سیاسی تبدیلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) انتخابات سے قبل بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان اعلی سطح پر رابطے ہو رہے ہیں۔جس کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے دریان مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

دونوں سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن جو ٹف ٹائم دینے کی مشترکہ حکمت عملی طے کریں گی۔انتخابی تعاون پر آمادگی میں دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف ق لیگ کی بھی کئی وکٹیں اڑا چکی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی۔

(جاری ہے)

دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔جس سے سب سے ز یادہ مسلم لیگ متاثر ہوئی۔۔پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔

کپتان عمران خان نے پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے۔۔مسلم لیگ ن کے60 سے زائد،،پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف میم شمولیت اختیار کرنے والے کئی رہنماؤں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے بھی تھا،تاہم ایک بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں